اڈپی،7/ فروری (ایس او نیوز) بجنے کٹّے ہیریاڈکا کے پاس پیش آئے ایک حادثہ میں بے قابو کار سڑک کنارے واقع ایک گھر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا اور جائے وقوع پر کام میں مصروف ایک مزدور کو بھی چوٹیں آئی۔
اطلاع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار کا ڈرائیور ہرین شیٹی کارکلا سے اڈپی کی طرف آرہا تھا کہ کار بے قابو ہوکر پُتّو نائیک نامی شخص کے مکان سے جا ٹکرائی جس سے گھر کا تھوڑا سا حصہ ٹوٹ گیا۔ زخمی ڈرائیور ہرین شیٹی کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔